متحدہ امریکہ نے ہوائے  سمیت 5 چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی درآمدات و فروخت پر پابندی عائد کر دی

نئے قوانین ٹیلی کمیونیکیشن کے دائرہ کار میں عوام کو قومی سلامتی کے خطرات سے بچانے کے لیے جاری کارروائی کا ایک اہم حصہ ہیں

1911376
متحدہ امریکہ نے ہوائے  سمیت 5 چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی درآمدات و فروخت پر پابندی عائد کر دی

متحدہ امریکہ نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ہوائے  سمیت 5 چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے نئے مواصلاتی آلات کی درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تیار کردہ نئے مواصلاتی آلات کی فروخت اور درآمد پر پابندی لگانے  کے لیے نئے قواعد  کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ۔

ایف سی سی کی چیئرمین جیسیکا روزن ورسل نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ نئے قوانین ٹیلی کمیونیکیشن کے دائرہ کار میں عوام کو قومی سلامتی کے خطرات سے بچانے کے لیے جاری کارروائی کا ایک اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ FCC اس بات کو یقینی بنا کر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے کہ غیر بھروسہ مند مواصلاتی آلات کو امریکی سرحدوں کے اندر استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو۔

جن ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ملک میں مصنوعات کی درآمد اور فروخت پر پابندی عائد ہے ان میں Huawei کے علاوہ ZTE، Hikvision، Dahua اور Hytera شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں