کورونا وبا تا حال نہیں ٹلی، یورپین میڈیسن ایجنسی

موسم  سرما کی  آمد کے ساتھ اس کی صورتحال میں انتہائی سرعت سے تبدیلی  ممکن ہے

1910845
کورونا وبا تا حال نہیں ٹلی، یورپین میڈیسن ایجنسی

یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹر یورپی میڈیسن ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ختم نہیں ہوئی اور موسم سرما کی آمد کے ساتھ اس کے واقعات میں  اضافہ ہو سکتا ہے۔

EMA کے عہدیداروں نے کورونا کے  پھیلاو کی تازہ ترین صورتحال پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

یورپی میڈیسن  ایجنسی کے سٹریٹیجک  منیجر  مارکو  کوالیری  نے گزشتہ چند ماہ میں خطہ یورپ میں  کورونا کے کیسسز  میں نمایاں  اضافے کا مشاہدہ نہ کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  لیکن  موسم  سرما کی  آمد کے ساتھ اس کی صورتحال میں انتہائی سرعت سے تبدیلی  ممکن ہے۔  وائرس کا ارتقاع  جاری ہے، بی کیو۔11 جیسے ذیلی ویریئنٹ میں  تیزی  دیکھی  جا رہی ہے اور  یہ اومیکرون  بے اے 5 کی جگہ لے رہے ہیں۔

کاوالیری  کا کہنا ہے کہ خطہ یورپ میں ویکسینشن  کے عمل میں  سستی آئی ہے ، اور آئندہ کے ہفتوں میں  اسپتالوں میں  مریضوں کے داخلے  میں اضافے کا سد باب کرنے کے لیے  عمر رسیدہ اور  قوت مدافعت کمزور ہونے  والوں کو ضرور ویکسین لگوانی چاہیے۔

ای ایم اے کے  ہیڈ   میڈیکل افسر اسٹیفن   نے بتایا ہے کہ  وبا کا موجب بننے والا وائرس تا حال   کافی   وسیع پیمانے پر موجود ہے۔  انہوں نے بتایا کہ"ہم سمجھتے ہیں کہ وبا اب بھی جاری ہے۔ ہم یورپ میں کسی حد تک وائرس پر قابو پانے کے مرحلے کے قریب ہیں۔ تاہم، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ عالمی برادری کا حصہ ہے۔ جب آپ اسے ہٹا دیں گے تو یہ وبا دوبارہ بڑھے گی۔ پابندیاں یا ویکسینیشن کم کر دیے گئے ہیں۔ اس لیے ہم ایک بار پھریہ  پیغام دیتے ہیں۔ آپ کو ویکسین لگوانی چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں