ٹرکش ایئر لائنز نے متحدہ عرب امارات کی پروازوں میں کووِڈ۔19 پابندیاں ختم کر دیں

اب متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ویکسین کارڈ یا  پھر پی سی آر ٹیسٹ  دِکھانے کی شرط نہیں ہو گی: ٹی ایچ وائے

1906851
ٹرکش ایئر لائنز نے متحدہ عرب امارات کی پروازوں میں کووِڈ۔19 پابندیاں ختم کر دیں

ٹرکش ایئر لائنز THY نے متحدہ عرب امارات کی پروازوں میں کووِڈ۔19  پابندیوں کو کالعدم کر دیا ہے۔ اب اس ملک میں داخلے کے لئے ویکسین کارڈ یا  پھر پی سی آر ٹیسٹ  دِکھانے کی شرط نہیں ہو گی۔

ٹی ایچ وائے نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ اعلان میں کہا  ہے کہ "متحدہ عرب امارات کے لئے نافذالعمل کووِڈ۔19 پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اب اس ملک میں داخلے کے لئے ویکسین کارڈ یا پھر پی سی آر ٹیسٹ  دِکھانے  کی ضرورت نہیں ہو گی۔ خوشگوار سفر کی خواہش کے ساتھ"۔



متعللقہ خبریں