برطانیہ میں کورونا کے دو نئے ویرئنٹ کی نشاندہی

مستقبل کے مطالعے کے لیے کووڈ-19 وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے ذیلی ورژن کو BQ.1 اور XBB نام دیا گیا ہے

1899342
برطانیہ میں کورونا کے دو نئے ویرئنٹ کی نشاندہی

برطانیہ  نے  کورونا وائر س کے دو نئے ویریئنٹ   کی نشاندہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی  کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ میں   بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں امیکرون  ویریئنٹ   کے     کثیر تعداد میں زیریں ویریئنٹ بھی موجود  ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مستقبل کے مطالعے کے لیے کووڈ-19 وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے ذیلی ورژن کو BQ.1 اور XBB نام دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  BQ.1 اور XBB میں  قوت مدافعت سے  بچنے کی بہت زیادہ صلاحیت  ہے، لیکن مختلف اقسام  کی شناخت تشویش کی ایک نوع کے طور پر نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر میرا چاند کا کہنا ہے  تمام تر ویریئنٹ کے برخلاف بہترین   دفاعی نظام   کووڈ۔19 ویکسین ہے ، انہوں نے  ہر کس کو ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

یورپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ECDC) نے 21 اکتوبر کو اطلاع دی  تھی کہ نومبر کے وسط سے دسمبر کے اوائل تک یورپ میں BQ.1  ویریئنٹ  موثر ثابت ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں