آئندہ کے ہفتوں میں کورونا اور فلو وائرس کی لہر انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے، ای ایم اے

نے والے دنوں میں اومیکرون  کی نئی ذیلی قسم  کے  باعث  کورونا بیماری کی ایک نئی لہر متوقع  ہے

1898024
آئندہ کے ہفتوں میں کورونا اور فلو وائرس  کی لہر انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے، ای ایم اے

یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹری میڈیسن ایجنسی (EMA) نے اطلاع دی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں  کورونا وائرس  کی ایک نئی قسم کی  لہر متوقع ہے، اور یہ کہ موسم خزاں اور موسم سرما میں کورونا  اور فلو وائرس ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔

ای ایم اے  کے عہدیداروں نے کورونا اور منکی پاکس  وباوں کی تازہ صورتحال  کے بارے میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

ایجنسی کے  ویکسین  سٹریٹیجی  امور  کے ذمہ دار مارکو قوالیری  کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اومیکرون  کی نئی ذیلی قسم  کے  باعث  کورونا بیماری کی ایک نئی لہر متوقع  ہے۔ جس سے  نظام مدافعت کمزور ہونے والے افراد  کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے۔

قوالیری نے   اسپتال میں داخل  ہونے  کا سد باب کرنے اور موت کے خطرات میں گراوٹ لانے کے لیے  ویکسین  لگوانے کی اپیل کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  60 سال سے زائد   کے افراد ،  حاملہ خواتین اور  مستقل  جسمانی   امراض میں مبتلا  افراد   بوسٹر    ڈوز ضرور لگوائیں۔

انہوں نے مانکی پاکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس بیماری کے پھیلاو کی رفتار میں سرعت سے گرواٹ کا مشاہدہ ہوا ہے یعنی  اب اس وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں