ترک، آذربائیجانی اور پاکستانی ٹرینی نے اٹاکر ڈراونز کی تربیت مکمل کر لی

ہم  جو بھی  فرائض  ادا کرتے ہیں ان میں انصاف اور صراط مستقیم کو بالائے طاق رکھا جانا   اہم ہے، سلچوق بائراکتار

1896251
ترک، آذربائیجانی اور پاکستانی ٹرینی نے اٹاکر ڈراونز کی تربیت مکمل کر لی
azerbaycan pakistan akinci pilot.jpg
azerbaycan pakistan akinci pilot.jpg
azerbaycan pakistan akinci pilot.jpg

بائراکتار  مشین کی جانب سے ترک، آذربائیجانی اور پاکستانی ٹرینی جن کو بائراکتار آکنجی آپریٹر کی تربیت دی گئی  ہے فارغ التحصیل ہو گئے۔

آکنجی  چھٹے تربیتی مرحلے کے دائرہ کار میں  ترکیہ ، آذربائیجان اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو اٹاکنگ ڈراونز  استعمال کرنے  کے لیے ؛ 110 ٹرینی جو پائلٹ، پے لوڈ آپریٹرز، مکینکس/انجن ٹیکنیشن، الیکٹرانک/گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن آپریٹرز اور ہتھیاروں کے آپریٹرز کے طور پر کام کریں گے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں۔

فرم کے  بور ڈ آف گورنر ز کے چیئرمین  اور  ٹیکنالوجی  لیڈر سلچوق بائراکتار نے   تیکر داع کے ضلع چورلو میں    تربیتی مرکز میں منعقدہ  پاسنگ آوٹ تقریب   میں  تین  ممالک کے طاقتور رابط اور بھائی چارے پر  توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ  ہم  جو بھی  فرائض  ادا کرتے ہیں ان میں انصاف اور صراط مستقیم کو بالائے طاق رکھا جانا   اہم ہے۔

آذربائیجان کے سفیر رشاد میمدوف نے   اس کورس میں  نمایاں  کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آذربائیجانی طلبا کو اسناد اور تحفے تحائف بھی دیے۔



متعللقہ خبریں