یورپی یونین نے 6 ماہ سے بڑے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی

یورپی یونین نے 6 ماہ سے بڑے بچوں کے لئے فائزر۔ بائیون ٹیک اور ماڈرنا  کی کورونا وائرس ویکسین  کی اجازت دے دی

1895510
یورپی یونین نے 6 ماہ سے بڑے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی

یورپی یونین نے 6 ماہ سے بڑے بچوں کے لئے فائزر۔ بائیون ٹیک اور ماڈرنا  کی کورونا وائرس ویکسین  کی اجازت دے دی ہے۔

یورپی یونین  کے ادوایات کنٹرولر ادارے "یورپی میڈیسن ایجنسی" EMA نے 6 ماہ سے بڑے بچوں کو "کومرنٹی" اور "سپائک ویکس" نامی ویکسینیں لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

EMA کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مذکورہ ویکسینیں کووِڈ۔19 کی اصل حالت کو نشانہ بناتی ہیں۔

فائزر۔ بائیون ٹیک کی ویکسین 'کومرنٹی' 6 ماہ سے 4 سال تک کے بچوں کو لگانے کی اور ماڈرنا کی 'سپائک ویکس' ویکسین 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ویکسینوں کی پہلی دو خوراکیں تین ہفتوں کے وقفے سے لگائی جائیں گی اور دوسری خوراک سے 8 ہفتے بعد تیسری خوراک لگائی جائے گی۔

مذکورہ فیصلہ ویکسینوں اور دواوں سے متعلق  EMAکی تحقیقات کے بعد  کیا گیا ہے تاہم عملی اطلاق کے لئے فیصلے کا  یورپی کمیشن سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں