ترکی: ٹوگ نے سمارٹ آئی ایکس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا

ترکی کے آٹو موبیل انٹرپرائز گروپ TOGGنے، آرٹیفشل انٹیلیجنس سلیوشن سوفٹ وئیر کمپنی، 'سمارٹ۔آئی ایکس' کے ساتھ شراکت داری سمجھوتہ کر لیا

1873322
ترکی: ٹوگ نے سمارٹ آئی ایکس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا

ترکی کے آٹو موبیل انٹرپرائز گروپ TOGGنے، صارف تجربے میں  آرٹیفشل انٹیلیجنس سلیوشن  کی  سوفٹ وئیر کمپنی، 'سمارٹ۔آئی ایکس' کے ساتھ شراکت داری سمجھوتہ کر لیا ہے۔

ٹوگ نے اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ "صارف تجربے کے شعبے میں آرٹیفشل انٹیلجنس سلیوشن  کی سوفٹ وئیر کمپنی @SMART_iX کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت دار سے  ہمارا موبیلٹی ایکو سسٹم وسیع ہو رہا ہے۔ ہم اپنی 'ڈیجیٹل  لائف' خدمات کو محفوظ، سریع اور ماحول دوست بنا رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ مقامی گاڑی Togg  کے 29 اکتوبر  تک مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں