منکی پاکس کے ہفتہ وار واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  ڈاکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریسوس نے جنیوا میِں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16 اگست سے اس وائرس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 36412 متاثر ہو چکے ہیں

1869336
منکی پاکس کے ہفتہ وار واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے: عالمی ادارہ صحت

 منکی پاکس کی وبا دنیا میں پھیلتی جا رہی ہے  جس میں حالیہ طور پر 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  ڈاکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریسوس نے جنیوا میِں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16 اگست سے اس وائرس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 36412 متاثر ہو چکے ہیں۔

سربراہ کا کہنا تھا کہ سال رواں سے اب تک  93 ممالک میں  یہ وائرس پھیل چکا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7500 افراد منکی پاکس سے متاثر ہوئے ہیں اور ہفتہ وار متاثرین کی تعداد میں 20 فیصد اضادہ ہوا ہے۔

 ڈاکٹر گیبریسوس نے بتایا کہ اس وائرس کے خلاف موجودہ ویکسین موثر ہو سکتی ہے مگر ہمیں اس کے وائرس کے خلاف اثرات کے بارے میں مزید جانچنا ہوگا۔

دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فرانس میں ایک متاثرہ شخص کے ذریعے اس کے پالتو کتے میں بھی منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں