مونکی پاکس ویریئنٹس کے ناموں کی از سر نو صنف بندی

اب  کے بعد وائرس کا نام لیتے وقت ایسے نام نہ دیے جائیں جن میں ثقافتی، سماجی، قومی، علاقائی اور نسلی حساسیت شامل ہو

1867376
مونکی پاکس ویریئنٹس کے ناموں کی از سر نو صنف بندی

صحت کے عالمی ادارے نے مونکی پاکس وائرس کے ویریئنٹ کا نام  تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادارے نے اپنے تحریری اعلان میں کہا  ہے کہ سن 1958 میں نام  دیے گئے  مونکی پاکس کے  ویریئنٹس کی  وائرس  پھیلنے والے  علاقوں کے مطابق   تشریح  کی گئی ہے اور ماہرین نے  اس چیز پر زور دیا ہے کہ  وائرس پھیلنے والے ممالک کے نام سے  اس بیماری کو منسوب نہ کیا  جائے۔

اس دائرہ کار میں  وائرس کی اقسام کی رومن اعداد سے صنف بندی کی جائیگی ، کونگو قسم کو   ٹائپ ونI)  اور مغربی افریقی قسم کو  ٹائپ ٹو (II)کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مونکی پوکس وائرس کے موجودہ نام کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس تناظر میں وائرس کے نئے نام کی تجاویز ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل کلاسیفیکیشن فیملی (ایف آئی سی) کی ویب سائٹ (icd.who.int/dev11) پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

بیان میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے  کہ اب  کے بعد وائرس کا نام لیتے وقت ایسے نام نہ دیے جائیں جن میں ثقافتی، سماجی، قومی، علاقائی اور نسلی حساسیت شامل ہو۔

 



متعللقہ خبریں