براعظم یورپ بلند درجہ حرارت اور پانی کی کمیابی کا شکار

براعظم اور برطانیہ میں خشک سالی کی سطح 47 فیصد تک  "انتباہی" کی سطح اور 17 فیصد تک "خطرناک" سطح تک بڑھ گئی

1866228
براعظم یورپ بلند درجہ حرارت  اور پانی کی کمیابی کا شکار

یورپ  کے  تقریباً  نصف میں  خشکی کی صورتحال"خطرے کی گھنٹیاں" بجا رہی   ہے ۔

یورپی یونین کی یورپی ڈروٹ  آبزرویٹری کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی براعظم میں پانی کی سطح  گرتی جا رہی ہے جو اس موسم گرما میں بلند درجہ حرارت سے متاثر ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں پانی کی قلت نظر آنے لگی ہے۔

خشک سالی کے اشارے کے مطابق، جولائی تک، عام طور پر براعظم اور برطانیہ میں خشک سالی کی سطح 47 فیصد تک  "انتباہی" کی سطح اور 17 فیصد تک "خطرناک" سطح تک بڑھ گئی۔

بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ریکارڈ سطح تک پہنچنے والے درجہ حرارت نے فرانس، اسپین، اٹلی اور یہاں تک کہ ہالینڈ میں پانی کی قلت  پیدا کی ہے  اور کئی دریا  خشک ہو کر رہ گئے ہیں۔

آبزرویٹری کے حکام نے توقع ظاہر کی ہے  کہ یورپی براعظم میں اگست اور ستمبر کے دوران خشک سالی جاری رہے گی۔ اس صورتحال سے خشک سالی کی سطح بڑھے گی اور زراعت، توانائی اور پانی کی فراہمی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔



متعللقہ خبریں