پیرو میں مونکی پاکس وائرس کی وجہ سے پہلی موت

ملک میں مونکی پاکس کیسوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے اور وائرس کی وجہ سے پہلی موت ریکارڈ کی گئی ہے: پیرو وزارت صحت

1862438
پیرو میں مونکی پاکس وائرس کی وجہ سے پہلی موت

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں مونکی پاکس وائرس کی وجہ سے پہلی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔

پیرو وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں مونکی پاکس کیسوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے اور وائرس کی وجہ سے پہلی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاطینی امریکہ کے ممالک میں برازیل کے بعد پیرو  دوسرا ملک ہے جہاں مونکی پاکس وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 23 جولائی کو  جاری کردہ بیان میں، یورپ سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے  مونکی پاکس وائرس کی وجہ سے،  بین الاقوامی عوامی صحت کے لئے  ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت نے 27 جولائی کے بیان میں 78 ممالک میں 18 ہزار سے زائد مونکی پاکس کیسوں کی تصدیق کی اور ان کیسوں میں سے 70 فیصد کے یورپ اور 25 فیصد کے برّاعظم امریکہ سے متعلق ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں