جمہوریہ کونگو میں ایبولا وائرس کا خاتمہ

ملک کے صوبے ایکواٹور میں 23 اپریل  کو منظر عام پر آنے والے  ایبولا کے پہلے  مریض   کے بعد   زور پکڑنے والی 14 ویں  لہر   کا خاتمہ ہو گیا

1852012
جمہوریہ کونگو میں ایبولا وائرس کا خاتمہ

جمہوریہ کونگو  کے مشرقی علاقوں میں  23 اپریل سے شروع ہونےو الی ایبولا  کی  14ویں  لہر اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ملک کے صوبے ایکواٹور میں 23 اپریل  کو منظر عام پر آنے والے  ایبولا کے پہلے  مریض   کے بعد   زور پکڑنے والی 14 ویں  لہر   کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

ادارے کی کسوٹیوں کے مطابق  وبا کے خاتمے کا اعلان کرنے کے لیے خطے میں  42 دنوں تک کسی نئے کیس کا تعین نہ ہونا لازمی ہے۔

ایبولا وائرس، جو کہ ہیمرجک بخار کی ایک قسم کا سبب بنتا ہے، پہلی بار 1976 میں سوڈانی شہروں نظارا اور  جمہوریہ کونگو  کے یامبوکو میں بیک وقت  وبا کی شکل  میں نمودار ہوا تھا۔  دریائے ایبولا کے جوار میں واقع ایک گاوں میں اس بیماری کے پہلی بار  منظر عام پر آنے کے باعث اسے  ایبولا نام سے  منسوب کیا گیا تھا۔

دسمبر 2013 میں یہ وائرس مغربی افریقہ  میں پھیل گیا تھا،   گینے، لائبیریا اور سییرا  لیون  میں 2014 تا 2017 کے درمیانی  عرصے میں  30 ہزار افراد  اس وائرس  میں مبتلا ہوئے تھے اور 11 ہزار سے زائد مریض  جان کی بازی ہار گئے تھے۔



متعللقہ خبریں