فلو  ویکسین  لگوانے  والے افراد میں الزائمر بیماری کا خطرہ 40 فیصد تک کم

نیچر ورلڈ نیوز کی خبر کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف ہیوسٹن ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر کے سائنسدانوں نے فلو ویکسین اور الزائمر کی بیماری کے درمیان تعلق کا جائزہ لینے کے لیے ایک تحقیق کی ہے

1849726
فلو  ویکسین  لگوانے  والے افراد میں  الزائمر بیماری کا خطرہ 40 فیصد  تک کم

فلو  ویکسین  لگوانے  والے     40 فیصد  لوگوں میں الزائمر  کی بیماری  میں مبتلا ہونے کا   خطرہ   ٹل جاتا ہے۔

نیچر ورلڈ نیوز کی خبر کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف ہیوسٹن ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر کے سائنسدانوں نے فلو ویکسین اور الزائمر کی بیماری کے درمیان تعلق کا جائزہ لینے کے لیے ایک تحقیق کی ہے۔

تحقیق میں 65 سال سے زائد عمر کے 935 ہزار سے زائد ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ریسرچ  کے دائرہ کار میں، 5.1 فیصد ویکسین شدہ  افراد میں ڈیمنشیا سے متعلق بیماری کا پتہ چلا اور 8.5 فیصد  جنہیں   ویکسین نہیں لگائی گئی تھی کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے بتایا کہ جن لوگوں  نے  فلو  ویکسین  لگوائی ہے   ان میں 40   فیصد  الزائمر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں 55 ملین سے زائد افراد الزائمر کے ساتھ  زندگی گزار رہے ہیں۔

الزائمر کی تعریف ایک نیوروڈیجنریٹیو بیماری کے طور پر کی گئی ہے جس کی خصوصیت روزمرہ کی سرگرمیوں اور علمی صلاحیتوں میں کمی، نیوروپسیچائٹرک علامات اور طرز عمل میں تبدیلی  ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں