نائیجیریا: ہیضے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی

یکم جنوری سے 29 مئی کے دوران ملک میں 2 ہزار 339 مریضوں میں ہیضے کی تشخیص کی گئی جن میں سے 74 ہلاک ہو گئے ہیں

1847972
نائیجیریا: ہیضے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی

نائیجیریا میں ہیضے کی وباء کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔

نائیجیریا بیماریوں کے کنٹرول مرکز NCDC کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں وباء یکم جنوری سے 29 مئی کے دورانیے میں دارالحکومت آبوجا کے ساتھ ساتھ 30 صوبوں میں پھیل گئی۔

اس دورانیے میں 2 ہزار 339 افراد میں ہیضے کی تشخیص کی گئی اور مریضوں میں سے 74 ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیضہ وائیبریو بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ بیکٹیریا خوراک اور پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ ہیضہ شدید اسہال اور جسم میں پانی کی کمی کا سبب بنتا اور علاج نہ ہونے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

نائیجیریا میں صاف پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ ناکافی طبّی سہولیات کی وجہ سے بیماری اور موت کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں ملیریا، پولیو، ٹائیفائڈ اور مونکی پاکس جیسی وبائی بیماریوں کا بھی ایک تواتر سے مشاہدہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں