چین نے چاند پر پانی کی تصدیق کر دی

چین سائنس اکیڈمی کی ٹیم نے چنگ اے۔5 کے دنیا میں لائے گئے نمونوں پر تجربات کے بعد چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کر دی

1844204
چین نے چاند پر پانی کی تصدیق کر دی

چینی سائنس دانوں نے کہا ہے کہ چنگ اے۔5 کی چاند کی سطح پر اترنے والی گاڑی کے جمع کردہ چٹانی نمونوں میں H2O یعنی پانی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

چینی سائنس دانوں کے مطابق  چنگ اے۔5 کی چاند گاڑی کے جمع کردہ چٹانی نمونوں پر دنیا میں کئے گئے تجربات نے چاند پر پانی کے آثار کی تصدیق کی ہے۔

مذکورہ شواہد کو نیچر کمیونیکیشن جریدے کی رواں ہفتے کی اشاعت کے ایک مقالے میں شائع کیا گیا ہے۔

مذکورہ چاند گاڑی دسمبر 2020 میں چاند پر اتری اور ریگولیٹ کے نام سے پہچانی جانے والی 1،7 کلو گرام لونر مٹی اور چٹانی ٹکڑوں  کو جمع کیا۔

چین سائنس اکیڈمی کی ایک ٹیم نے چنگ اے۔5 کے دنیا میں لائے گئے کارگو  پر تجربات کئے اور نمونوں میں پانی کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

ٹیلی اسکوپک اور سیٹلائٹ مشاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ چاند پر پانی چٹانوں میں ہائیڈروکسل یا پھر H20 کی شکل میں پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سائنس دانوں کو امید ہے کہ مستقبل میں دنیا کے سیٹلائٹ کو کالونی بنانے کے لئے خلاء باز اپنے لئے پانی اور آکسیجن  کی پیداوار کے لئے ماحول سے مالیکیولر آکسیجن اور ہائیڈروجن کی کشید کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں