پُر امیدی ورزش کی طرح انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے

جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں شائع ہونے والی اور ہارورڈ اور بوسٹن یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کے ایک گروپ  نے   ایک لاکھ  59 ہزار  255 افراد پر تحقیقات کرنے کے بعد  یہ نتیجہ اخذ کیا ہے

1841084
پُر امیدی ورزش کی طرح انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پُر امید لوگ عام لوگوں کے مقابلے میں  10 فیصد زاہد عمر پاتے ہیں ۔

جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں شائع ہونے والی اور ہارورڈ اور بوسٹن یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کے ایک گروپ  نے   ایک لاکھ  59 ہزار  255 افراد پر تحقیقات کرنے کے بعد  یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔

تحقیقات کے نتیجے میں سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ امید پسندی  سے انسانی عمر میں  5.4 فیصد اضافہ  ہو سکتا ہے، یعنی اوسطاً 4.4 سال، اور  مزید یہ کہ   ڈپریشن، دائمی دل کی بیماریاں، سماجی اور معاشی حالات پر بھی پُر امیدی  اثر انداز ہوتی ہے۔

نتائج کے مطابق  یہ بات بڑے پیمانے پر قبول کی گئی ہے کہ ورزش صحت کے لیے اہم ہے اور باقاعدہ ورزش سے انسانی زندگی 0.4 سے 4.2 سال تک بڑھ جاتی ہے۔

نتائج کے مطابق  پُر امیدی  کا اثر ورزش کے مقابلے  میں زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں