وزیر صحت فخر الدین قوجہ کی عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل گھبریئس سے ملاقات

وزیر صحت  قوجہ  نے کہا کہ ترکی کم اور متوسط ​​آمدنی والے ممالک کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) ویکسین تک رسائی کے لیے بہترین تعاون فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور افریقی  ممالک  کو  ویکسین تک رسائی پر خصوصی توجہ  مرکوز کیے ہوئے ہے

1831424
وزیر صحت فخر الدین قوجہ  کی عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل گھبریئس سے ملاقات

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے 75ویں عالمی صحت اسمبلی کے دائرہ کار میں عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گھبریئس سے ملاقات کی ہے۔

وزیر صحت  قوجہ  نے کہا کہ ترکی کم اور متوسط ​​آمدنی والے ممالک کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) ویکسین تک رسائی کے لیے بہترین تعاون فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور افریقی  ممالک  کو  ویکسین تک رسائی پر خصوصی توجہ  مرکوز کیے ہوئے ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل گھبریئس نے کہا کہ وہ اس وبا کے خلاف عالمی جنگ میں ترکی کے ساتھ  اپنے تعاون جاری  رکھنے کی خواہش رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ترکی  کی جانب سے  COVID-19 ویکسین TURKOVAC  کی تیاری پر بہت خوش ہیں ۔  گیبریئس نے کہا کہ  بیونٹیک  ویکسین کو ترکی کی ویکسین  ہی سمجھا جانا   چاہیے۔

وزیر صحت  قوجہ  نے اس ملاقات کے بعد   انڈونیشیا کے وزیر صحت بوڈی گناڈی صادقین  کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیا ۔

دو طرفہ مذاکرات میں  وزیر صحت  قوجہ  نے اپنے ہم منصب  کو انڈونیشیا کی G-20 مدت صدارت کے لیے مبارکباد  پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس سال کے G-20 کے موضوع میں صحت کے مسئلے کو ترجیح دینا مناسب ہے۔

صادقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ صحت کے شعبے میں ترکی کے ساتھ تعاون کرنے پر خوش ہوں گے۔ انہوں نے    وزیر صحت  قوجہ     کو  22 جون کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے G-20 وزرائے صحت کے اجلاس میں مدعو کیا۔

75ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔



متعللقہ خبریں