"آنا " سمندری طوفان افریقہ میں 46 افراد کی جان لے گیا

جنوب مشرقی افریقہ میں "آنا" نامی سمندری طوفان کے باعث مڈاغاسکر،موزمبیق اور ملاوی میں چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے

1769212
"آنا " سمندری طوفان افریقہ میں 46 افراد کی جان لے گیا

جنوب مشرقی افریقہ میں "آنا" نامی سمندری طوفان کے باعث مڈاغاسکر،موزمبیق اور ملاوی میں چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

مڈاغاسکر کی ایجنسی برائے انسداد آفات کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں گزشتہ ہفتے سے اب تک کم از کم چونتیس افراد "آنا" سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاک ہو گئے جبکہ پینسٹھ ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔

موزمبیق کی انسٹیٹیوٹ برائے انسداد قدرتی آفات کا کہنا ہے کہ  اس طوفان کے باعث آٹھ افراد ہلاک اور چون زخمی ہو گئے، بیس ہزار سے زائد افراد طوفان سے متاثر  جبکہ تین ہزار سے زائد  بے گھر ہو گئے۔

ملاوی میں بھی اس سمندری طوفان کی وجہ سے چار افراد ہلاک  ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں