ترکی ہیئر ٹرانسپلاٹ شعبے میں سرعت سے ترقی یکی جانب گامزن

ترکی میں بالخصوص بالوں کی پیوند کاری میں سال  2010 سے گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے

1765099
ترکی ہیئر ٹرانسپلاٹ شعبے میں سرعت سے ترقی یکی جانب گامزن

ترکی میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کے علاج کو ترجیح دینے والوں میں سے 70 فیصد کا تعلق یورپ سے اور 30 ​​فیصد کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔

ترک ہیلتھ ٹورازم ایسوسی ایشن  کے صدر ثروت ترزی لیر نے کہا  ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ترکی میں ہیلتھ ٹورزم  نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی میں بالخصوص بالوں کی پیوند کاری میں سال  2010 سے گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب صارفین ترکی میں بالوں کی پیوند کاری کو ترجیح دے رہے تھے اور مثبت نتائج کے بعد یورپی باشندے بھی اس میں مزید دلچسپی لینے لگے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے ترزی لیر نے کہا کہ 2022 اور 2023 ترکی میں ہیلتھ ٹورزم کے لیے ترقی کے سال ہوں گے اور یہ  صحت کی سیاحت میں دنیا کے اہم ترین مراکز میں سے ایک بن جائے گا۔



متعللقہ خبریں