کورونا سے زیادہ بیمار کرنےو الے جین کا تعین

ان لوگوں کی شناخت کی جا سکے گی جو کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں

1763922
کورونا سے زیادہ بیمار کرنےو الے  جین کا تعین

پولینڈ کے سائنسدانوں نے ایک ایسے جین کا پتہ لگایا ہے جو کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ 2 گنا سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ اس تحقیق سے یہ خیال کیا جاتا ہے اس وبا کا سب سے زیادہ خطرہ ہونے والے  انسانوں کی شناخت کی جا سکے گی۔

پولینڈ کے وزیر صحت ایڈم نیڈزیلسکی نے اعلان کیا کہ 1.5 سال کی محنت کے بعد ان لوگوں میں جین کی شناخت ممکن ہو گئی ہے جو کووڈ-19 کی وجہ سے سنگین بیماری کا شکار ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں۔

نیڈزیلسکی نے کہا کہ اس طرح وہ ان لوگوں کی شناخت کر سکیں گے جو کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

بیالسٹاک میڈیکل یونیورسٹی کے محققین نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ زیر بحث جین عمر، وزن اور جنس کے بعد چوتھا سب سے اہم عنصر ہے، جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ کوویڈ 19 سے کتنے لوگ متاثر ہوں گے۔

محققین نے کہا کہ یہ دریافت سب سے زیادہ خطرہ والے گروپ کے لوگوں کو ویکسینیشن کے لیے بھیجنے اور انتہائی نگہداشت کے اختیارات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ترغیب ہو سکتی ہے۔اس پروجیکٹ کے ذمہ دار پروفیسر مارسن مونیئسکو نے بتایا کہ یہ جین پولینڈ کی 14 فیصد آبادی، یورپی آبادی کے 8-9 فیصد اور ہندوستانی آبادی کے 27 فیصد میں پایا جاتا ہے۔ب



متعللقہ خبریں