کوویکس پروگرام:کورونا ویکسین خوراکوں کی تعداد1 ارب تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ کے کورونا وائرس کے خلاف کوویکس پروگرام کے تحت مختلف ممالک کو مہیا کردہ ویکسینز کی خوراکوں کی مجموعی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے

1763353
کوویکس پروگرام:کورونا ویکسین خوراکوں کی تعداد1 ارب تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ کے کورونا وائرس کے خلاف کوویکس پروگرام کے تحت مختلف ممالک کو مہیا کردہ ویکسینز کی خوراکوں کی مجموعی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ سنگ میل گزشتہ روز افریقی ملک روانڈا کو مہیا کی گئی ویکسینز کے ساتھ عبور کیا گیا۔

دنیا بھر میں کورونا ویکسینز کی ترسیل کے لیے کوویکس پروگرام کا آغاز سن دو ہزار بیس میں کیا گیا تھا۔

ان کوششوں کے باوجود دنیا کی چالیس فیصد آبادی کو ابھی تک کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگا۔

کوویکس پروگرام کے تحت اب تک دنیا کے ایک سو چوالیس ممالک کو ویکسینز مہیا کی جا چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں