ترکی کے پہلے پاکٹ سیٹلائٹ 'Grizu-263A' سے سگنلز موصول ہونا شروع

طلاع کے مطابق زوندگداک بلنت ایجویت  یونیورسٹی  کی   فیکلٹی آف انجینئرنگ کے طلباء کی جانب  سے ڈائزان کردہ  اور امریکہ کے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل بیس سے لانچ کیے جانے والے  پاکٹ سیٹلائٹ 'Grizu-263A'  ٹھیک طریقے سے کام کررہا ہے

1762529
ترکی کے پہلے پاکٹ سیٹلائٹ 'Grizu-263A'  سے سگنلز موصول ہونا شروع

ترکی کے پہلے پاکٹ سیٹلائٹ 'Grizu-263A' نے کامیابی سے سگنل  موصول کرنے شروع کردیے ہیں۔

اطلاع کے مطابق زوندگداک بلنت ایجویت  یونیورسٹی  کی   فیکلٹی آف انجینئرنگ کے طلباء کی جانب  سے ڈائزان کردہ  اور امریکہ کے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل بیس سے لانچ کیے جانے والے  پاکٹ سیٹلائٹ 'Grizu-263A'  ٹھیک طریقے سے کام کررہا ہے۔

Grizu-263A کو ترکی کے وقت کے مطابق کل 18:25 پر Space X کے Falcon 9 راکٹ کی پرواز کے بعدتقریباً 1 گھنٹے بعد مدار میں گردش کرتا رہا۔

Grizu-263 خلائی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ

" ہمارے سیٹلائٹ 'Grizu-263A' سے کامیابی کے ساتھ موصول ہوئے، ہمارا سیٹلائٹ کام کررہا ہے۔ ہمان تمام طلبا کے مشکور ہیں جنہوں نے اسے کامیابی  مدار روانہ کیا اور اس سے سگنلز موصول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ٹیم کی کپتان Çağla Aytaç Dursun نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا،ہے کہ ہمیں   "فخرہے،  ہم نے ڈیزائن کیا، تیار کیا، تجربہ کیا اور خلا میں بھیجا، اب ہمارا سیٹلائٹ Grizu-263A اپنے مضبوط مشن کے آغاز پر ہے۔

3 مارچ 1992 کو زونگولڈک میں ہونے والے فائر ڈیمپ دھماکے میں جانیں گنوانے والے کان کنوں کے ناموں کے ساتھ خلائی سفر پر جانے والے اس سیٹلائٹ کو زمین کے نچلے مدار میں 4 سال اور 8 ماہ تک خدمت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں