بائیون ٹیک اومیکرون کے لیے خصوصی ویکسین کو تیار کرنے کی کوشش میں ہے

زیر بحث ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز اس ماہ کے آخر میں شروع ہوں گے

1761622
بائیون ٹیک اومیکرون کے لیے خصوصی ویکسین کو تیار کرنے کی کوشش میں ہے

جرمن بائیوٹیکنالوجی کمپنی کورونا وائرس اومیکرون قسم کے لیے مخصوص ایک نئی ویکسین تیار کر رہی ہے۔

بائیون ٹیک نے اپنے امریکی شراکت دار Pfizer کے ساتھ مل کر، خاص طور پر Omicron ویرینٹ کے خلاف ایک مؤثر کووِڈ-19 ویکسین تیار کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

 بائیون ٹیک کے سی ای او، پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا ہے کہ زیر بحث ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز اس ماہ کے آخر میں شروع ہوں گے، ہمارا اندازہ ہے کہ سرکاری منظوری ملنے کے بعد ہم مارچ تک ویکسین لانچ کر دیں گے۔

فائزر کمپنی کے ٹاپ مینیجر البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ کمپنی نے خطرہ مول لے کر نئی ویکسین کی تیاری شروع کر دی ہے، وہ نہیں جانتے کہ اسے استعمال کیا جائے گا یا اس کا جائزہ کیسے لیا جائے گا، تاہم وہ پھر بھی تیار رہیں گے۔

مپنی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ نئی ویکسین کی 50 ملین سے 100 ملین خوراکیں مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز تک تیار کی جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں