ہم ترکی کو ریلوے  نقل و حمل کے مرکزی ملک کی حیثیت دلانے پر پر عزم ہیں۔ ترک صدر

ترکی کے تمام کونوں تک تیز رفتار یا  بھر فاسٹ ٹرینوں کا  جھال بچھا دیا جائیگا

1759358
ہم ترکی کو ریلوے  نقل و حمل کے مرکزی ملک کی حیثیت دلانے پر پر عزم ہیں۔ ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے  کہ  ہم ترکی کو ریلوے  نقل و حمل کے مرکزی ملک کی حیثیت دلانے پر پر عزم ہیں۔

جناب ِ صدر نے قاہرامان مراش۔ قونیا  فاسٹ ٹرین  کے افتتاح  کے  لیے  قونیا کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں سے خطاب کیا۔

ریلوے لائن  کا افتتاح کرتے ہوئے ایک  نئے دور کی داغ بیل ڈالنے  کا ذکر کرتے ہوئے  ایردوان نے کہا کہ ترکی کے تمام کونوں تک تیز رفتار یا  بھر فاسٹ ٹرینوں کا  جھال بچھا دیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم  ترکی کی ریلوے لائنوں کی لمبائی 10 ہزار 959 کلومیٹر سے بڑھا کر 13 ہزار 222 کلومیٹر کر دی ہے، جس میں  1213 کلومیٹر ہائی سپیڈ ٹرین  اور 219 کلومیٹر تیز رفتار  ٹرین لائنیں شامل ہیں۔

 انگلستان کے دارالحکومت لندن سے روانہ ہونے والی ٹرین یورپ اور بلقان کو عبور کرتی ہے، ایدرنے سے ترکی میں داخل ہوئی ہے جو کہ مارمرا سے گزرتے ہوئے   ترکی کے اندرونی  شہروں تک پہنچی ہے۔

 ترک صدر کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین شروع سے آخر تک اناطولیہ سے گزرتی ہے، جو کہ قارس -تبلیسی-باکو ریلوے کے ذریعے ایشیا تک اور حتی  بیجنگ تک جا سکتی ہے۔ سرمایہ کاری کی بدولت ہم نے اپنے ملک کو ریل کے مال برداری کے لیے تیار کرنے میں انتہائی نازک مراحل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم بہت سے دوسرے شعبوں کی طرح ریلوے کی نقل و حمل میں ترکی کو ایک مرکزی ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنی تقریر کے بعد قونیا اور قارامان کے   درمیانی سفر کی مدت میں کمی لانے والی  سبک رفتار ٹرین کے ذریعے  قارامان تشریف لے گئے۔

 



متعللقہ خبریں