بھارت میں 15تا 18 سالہ نوجوانوں کے لیے کورونا ویکسین کا آغاز

حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے ملک میں تیز رفتار پھیلاؤ کے خدشات کے باعث فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا

1756067
بھارت میں 15تا 18 سالہ نوجوانوں کے لیے کورونا ویکسین کا آغاز

بھارت میں آج  سے پندرہ سے لے کر اٹھارہ سال تک کے نوجوانوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کر دی گئی۔

یہ عمل کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے ملک میں تیز رفتار پھیلاؤ کے خدشات کے باعث فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباﹰ چونتیس ہزار نئے کورونا متاثرین اور کووڈ انیس کے باعث مزید ایک سو تیئیس اموات ریکارڈ کی گئیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی اومیکرون متاثرین  کی مجموعی تعداد اب سترہ سو ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں