اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں کم مہلک ہے

اومیکرون سے متاثرہ افراد کے ہسپتال داخلے کی اور اموات کی شرح ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم ہے: روسل ویلنسکی

1754750
اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں کم مہلک ہے

امریکہ بیماریوں کے کنٹرول اور حفاظتی مرکز CDC نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کا اومیکرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویرئینٹ کے مقابلے میں نسبتاً کم مہلک ہے اور اومیکرون متاثرین کے ہسپتال داخلے کی شرح بھی کم ہے۔

CDC کے ڈائریکٹر روسل ویلنسکی نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ اگرچہ حالیہ ہفتوں میں اومیکرون ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اس کے باوجود اومیکرون سے متاثرہ افراد کے ہسپتال داخلے کی اور اموات کی شرح ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم ہے۔

ولنسکی نے اومیکرون کیسوں کے حالیہ 7 روزہ اعداد و شمار کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ حالیہ ہفتے میں اومیکرون کیسوں کی تعداد گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 60 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار ہو گئی ہے۔ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد بھی 7 فیصد کمی کے ساتھ یومیہ اوسطاً ایک ہزار 100 کے لگ بھگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

الرجی اور متعدی بیماریوں کے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاوکی نے بھی کہا ہے کہ اومیکرون ویریئںٹ سے متاثرہ مریضوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اموات اور ہسپتال داخلے کی شرح کم ہے۔ کووِڈ۔19 ویکسینیں وباء کے خلاف جدوجہد میں نہایت کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

فاوکی نے کہا ہے کہ اومیکرون سے بچاو کے لئے ویکسین کی دوسری خوراک کی ضرورت محسوس کی جا سکتی ہے۔ تاہم موجودہ اضافی خوراکیں وائرس کے خلاف کس قدر موئثر ہیں اس بارے میں معلومات ناکافی ہیں۔

ولنسکی اور فاوکی نے متنبہ کیا ہے کہ اومیکرون کے مریضوں میں اموات اور ہسپتال داخلے سے متعلق حقیقی اعداد و شمار دو ہفتوں بعد معلوم ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں