ترکی نے مقامی طور پر ایکس رے مشین تیار کر لی

قومی ٹیکنالوجی کے فروغ  کی راہ میں مزید ایک معرکہ

1753274
ترکی نے مقامی طور پر ایکس رے مشین تیار کر لی

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ وارانک نے کہا کہ درآمد شدہ ایکس رے ڈیوائسز، جو کروڑوں ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سبب بنتے ہیں، اب ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری (ASELSAN) مقامی طور پر تیار کرے گی۔

وارانک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"قومی ٹیکنالوجی کے فروغ  کے راستے میں ہم نے مزید ایک معرکہ مارا ہے۔ تمام درآمد شدہ ایکس رے ڈیوائسز، جن کے لیے ہمارے پاس لاکھوں ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، اب مقامی طور پر تیار کیے جائینگے۔ اسیل سان کو  مبارک ہو۔"



متعللقہ خبریں