چین میں کورونا وائرس میں اضافہ،1 کروڑ سے زائد افراد پر پابندیاں نافذ

چین نے کورونا وائرس مریضوں میں اضافے کے بعد شمالی شہر ژیان میں شہر اور کام کی جگہوں پر 13 ملین لوگوں پر سخت لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے

1751641
چین میں کورونا وائرس میں اضافہ،1 کروڑ سے زائد افراد پر پابندیاں نافذ

چین نے کورونا وائرس مریضوں میں اضافے کے بعد شمالی شہر ژیان میں شہر اور کام کی جگہوں پر 13 ملین لوگوں پر سخت لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ ضروری کام اور ایمرجنسی صورتحال کے علاوہ شہریوں کو گھروں سے نکلنے ی اجازت نہیں ہے۔

خبر کے مطابق، ہر  کنبےسے صرف ایک ہی آدمی کو دو روز بعد گھر سے نکل کر گراسری کرنے کی اجازت ہو گی۔ انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ژیان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقامی طور پر منتقل ہونے والے 63  واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا کی کل تعداد کم از کم 211  واقعات تک پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے چین میں ابھی تک صرف سات اومی کرون کے  واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے چار گوانگژو کے جنوبی مینوفیکچرنگ سینٹر میں، دو جنوبی شہر چانگشا میں اور ایک تیانجین کی شمالی بندرگاہ میں رپورٹ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں