ہندوستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

اس فیصلے سے کم آمدنی والے ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے جاری کوششوں میں کافی حد تک مدد ملے گی

1749291
ہندوستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

عالمی ادارہ صحت نے ہندوستان میں تیار کی گئی کووویکس کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے امریکی دوا ساز کمپنی نووا ویکس کے لائسنس کے تحت ہندوستانی سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ کووویکس ویکسین کے استعمال کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ Covovax کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے اس فیصلے سے کم آمدنی والے ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے جاری کوششوں میں کافی حد تک مدد ملے گی۔

اس فیصلے کے بارے میں، ڈبلیو ایچ او کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارینجیلا سماؤ نے کہا ہے،"یہاں تک کہ جیسے ہی نئی جنیاتی اقسام سامنے آتی ہیں، ویکسین لوگوں کو سنگین بیماری اور موت سے بچانے کے لیے سب سے زیادہ مؤثر ہتھیار ہے۔

اس فیصلے کے  ساتھ  عالمی ادارہ صحت نے نے نویں کوویڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی  منظوری دی ہے۔



متعللقہ خبریں