"بڑھاپا روکنا اب ممکن ہو سکے گا" جاپانی ماہرین نے ویکسین تیار کرلی

جن ٹینڈو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ٹورو مینا مینو کی ٹیم  کے تجرباتی نتائج نیچر اجینگ نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ چوہوں پر کیے جانے والے تجربات کی بدولت پتہ چلا کہ یہ ویکسین زومبی خلیوں میں کمی کا باعث بنی ہے

1746786
"بڑھاپا روکنا اب ممکن ہو سکے گا" جاپانی ماہرین نے ویکسین  تیار کرلی

 جاپانی ماہرین نے  عمر رسیدگی کو روکنے اور مختلف امراض سے بچاو اور موت کے خطرے کو بڑھانے والے زومبی خلیوں کے خلاف ایک  ویکسین تیار کی ہے۔

 جن ٹینڈو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ٹورو مینا مینو کی ٹیم  کے تجرباتی نتائج نیچر اجینگ نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ چوہوں پر کیے جانے والے تجربات کی بدولت پتہ چلا کہ یہ ویکسین زومبی خلیوں میں کمی کا باعث بنی ہے۔

اس کے علاوہ یہ ویکسین  چوہوں میں شریانوں کو سخت بنانے والے زومبی خلیوں میں کمی کےلیے بھی موثر ہے ۔

ڈاکٹر مینا مینو نے بتایا کہ یہ ویکسین شریانوں کی سختی، ذیابیطس اور عمر رسیدگی کا باعث بننے والے دیگر امراض  کو روکنے میں بھی معاون ہو سکے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں