جاپانی ارب پتی مزاوا اپنے معاون کے ہمراہ خلائی سیاحت پر روانہ ہو گئے

جاپانی ارب پتی یوساکو مزاوا اپنی معاون یوساکو مزاوا کے ہمراہ روسی خلائی گاڑی سویوز MS-20 کے ذریعے خلائی سیر پر روانہ ہو گئے

1744664
جاپانی ارب پتی مزاوا اپنے معاون کے ہمراہ خلائی سیاحت پر روانہ ہو گئے

جاپانی ارب پتی یوساکو مزاوا اپنے معاون یوساکو مزاوا کے ہمراہ روسی خلائی گاڑی سویوز MS-20 کے ذریعے خلائی سیر پر روانہ ہو گئے ہیں۔

قزاقستان کی خلائی بیس بائیکونر سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر پرواز کی گئی۔ پرواز کی تقریب کو رشیہ وفاقی خلائی ایجنسی راسکوموس کی سرکاری سائٹ سے براہ راست نشر کیا گیا۔

روسی خلاء باز الیگزینڈر میسرکن کی زیرِ قیادت سویوز MS-20 کے ساتھ خلائی سفر پر روانہ ہونے والے جاپانی ارب پتی مزاوا اور ان کے معاون ہیرانو کے تقریباً 6 گھنٹے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کی توقع ہے۔

اس پرواز سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن 2009 کے بعد سے اب تک پہلے سیاحوں کی میزبانی کرے گا۔

خلائی پرواز سے قبل مزاوا اور ان کے اسٹینٹ نے 6 ماہ تک ماسکو کے یوری گیگرین خلائی تیاری مرکز میں تربیت حاصل کی۔ وہ خلاء میں 12 روزہ قیام کے بعد 20 دسمبر کو دنیا واپس لوٹ آئیں گے۔

 



متعللقہ خبریں