نیسان نے اپنی چاند گاڑی متعارف کرا دی

جاپان کی معروف آٹو موٹیو کمپنی نیسان نے جاپان خلائی تحقیقی ایجنسی JAXA کے اشتراک سے تیار کردہ چاند گاڑی کے پروٹوٹائپ کو متعارف کروا دیا

1742035
نیسان نے اپنی چاند گاڑی متعارف کرا دی

جاپان کی معروف آٹو موٹیو کمپنی نیسان نے جاپان خلائی تحقیقی ایجنسی JAXA کے اشتراک سے تیار کردہ چاند گاڑی کے پروٹوٹائپ کو متعارف کروا دیا ہے۔

نیسان کی الیکٹرک وہیکل میں استعمال کے لئے تیار کردہ موٹر کنٹرول ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی اس چاند گاڑی کا ہدف، چاند کی غیر ہموار سطح پر بغیر کسی مسئلے کے حرکت کرنا ہے۔

توقع ہے کہ لونر سطح سے ہم آہنگ ٹائروں والی یہ خود کار چاند گاڑی شمسی توانائی سے چلے گی۔

نیسان سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کمپنی منصوبے کی تیاری کے مراحل میں JAXA کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ تاہم گاڑی کب تیار ہو گی اس کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی معلومات موجود نہیں ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں