ترک طالبِ علموں نے کینسر کی روک تھام سے متعلق تحقیقاتی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی

آدانہ اقیانوس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کالج کے طالبِ علموں  میلیسا بوز اور ایفے یون نے کالی مولی ،  انار کے چھلکے اور لیموں اور سنگتروں  کے چھلکے کے عرق  سے  کینسر کا سبب بننے والے انزائم پر اثر سے متعلق پراجیکٹ ایڈینوزائن ڈیمینیس (ADA)سے متعلق تحقیقات

1741385
ترک طالبِ علموں نے کینسر کی روک تھام سے متعلق تحقیقاتی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی

کالی مولی ،  انار کے چھلکے ،  لیموں اور سنگتروں  کے چھلکے کے عرق  سے  کینسر کا سبب بننے والے انزائم پر اثر سے متعلق پراجیکٹ، جسے ترکی کے طالبِ علموں  میلیسا بوز اور ایفے یون نے تیار کیا، 202 سائنس کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے لائف سائنسز (GloCoLis) کی جانب سے 2021 کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

GloCoLis  کی جانب سے  نومبر کو آن لائن منعقد  ہونے والے  مقابلے میں 21 ممالک کے 150 مختلف پروجیکٹس نے حصہ لیا۔

آدانہ اقیانوس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کالج کے طالبِ علموں  میلیسا بوز اور ایفے یون نے کالی مولی ،  انار کے چھلکے اور لیموں اور سنگتروں  کے چھلکے کے عرق  سے  کینسر کا سبب بننے والے انزائم پر اثر سے متعلق پراجیکٹ ایڈینوزائن ڈیمینیس (ADA) کی روک تھام پر تحقیق پر مبنی  مقابلے میں حصہ لیا۔

اپنے پراجیکٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، نویں جماعت کے طالب علم ایفے  یون  نے کہا کہ  ان کا مقصد ہ کالی  مولی ، انار کے چھلکے،  لیموں  اور سنگتروں کے چھلکوں کے کینسر کے میٹابولزم میں ایک کلیدی انزائم، Adenosine deaminase (ADA) کی روک تھام پر اثر کا تعین کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی کیموتھراپی کے نقصانات اور اثرات پر غور کیا جائے تو قدرتی اور موثر حل پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ  کالی مولی، انار کے چھلکوں،  لیموں  اور سنگتروں کے چھلکے کے اجزاء کینسر کے ٹشوز میں ADA انزائم کو مضبوطی سے روک کر کینسر کو روک سکتے ہیں، کینسر کے ٹشوز میں میٹاسٹیسیس کو سست کر سکتے ہیں اور طبی علاج کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

دوسری طرف دسویں جماعت کی طالبہ میلیسا بو نے کہا کہ "ہم اپنے منصوبے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان عرق کو قدرتی ویکسین یا دوا میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جسے ہم کینسر کے علاج میں کیموتھراپی کے بجائے استعمال کر سکتے ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں