کورونا کے نئے ویریئنٹ کا نام اومی کرون ہے، عالمی ا دارہ صحت

جنوبی افریقہ  کے تقریباً تمام تر شہروں میں مشاہدہ ہونے والی نئی قسم  کثیر تعدادکے جنیاتی  تغیراتی عمل سے  گزری ہے  اور ان کی بعض اقسام باعث تشویش ہیں

1739519
کورونا کے نئے ویریئنٹ کا نام اومی کرون ہے، عالمی ا دارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس  کے ابتک  جنوطی افریقہ میں 77۔ بوٹسوانا میں 4، ہانگ کانگ میں 2، اسرائیل اور بیلجیم میں ایک ۔ایک دکھائی  دینے والے B.1.1.529 ویریئنٹ  کو ’’اومی کرون‘‘ نام سے منسوب کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقی ویریئنٹ  کا جائزہ لینے کے لیے کل منعقدہ خصوصی  نشست کے بعد  اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اولین طور پر 24 نومبر کو  تعین کیے جانے والے کورونا کی نئی تغیراتی قسم  اس سے پیشتر کی  اقسام کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ وبائی نوعیت کی ہے۔

اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ  کے تقریباً تمام تر شہروں میں مشاہدہ ہونے والی نئی قسم  کثیر تعدادکے جنیاتی  تغیراتی عمل سے  گزری ہے  اور ان کی بعض اقسام باعث تشویش ہیں۔

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے لیے تکنیکی مشاورتی گروپ نئے قسم کی جانچ کرنا جاری رکھے گا، اور اس قسم کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ممالک سے کہا گیا ہے کہ "کووڈ-19 کی مختلف تغیراتی اقسام  کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ٹریکنگ اور ٹائمنگ سسٹم تیار کریں"۔

بیان میں دنیا سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اب تک وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو جاری رکھیں۔



متعللقہ خبریں