کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ نہ دکھانے والے کو سرکاری خدمات نہیں ملیں گی:حکومت کینیا

ملکی مشیر برائے صحت موٹاہی کاگوا نے پریس کو بتایا کہ  حکومت نے ملکی عوام کی صحت کے تحفظ کےلیے تمام ضروری اقدامات لیے ہیں،ملک بھر میں  31 دسمبر تک کورونا ویکسین  سرٹیفیکیٹ حاصل کر لے ورنہ براہ راست سرکاری خدمات سے وہ فائدہ نہیں لے سکیں گے

1736847
کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ نہ دکھانے والے کو سرکاری خدمات نہیں ملیں گی:حکومت کینیا

مشرقی افریقی ملک کینیا  میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  کورونا ویکسین نہ لگوانے والے  شہریوں کو براہ راست سرکاری خدمات نہیں ملیں گی ۔

 ملکی مشیر برائے صحت موٹاہی کاگوا نے پریس کو بتایا کہ  حکومت نے ملکی عوام کی صحت کے تحفظ کےلیے تمام ضروری اقدامات لیے ہیں،ملک بھر میں  31 دسمبر تک کورونا ویکسین  سرٹیفیکیٹ حاصل کر لے ورنہ براہ راست سرکاری خدمات سے وہ فائدہ نہیں لے سکیں گے۔

مشیر صحت نے کہا کہ  ہم صحت،تعلیم اور جیلوں کی زیارت سمیت مہاجرین سے متعلق شعبوں سمیت  ملکی معیشت کو بھی سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیا میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں متاثرین کی تعداد2 لاکھ 55 ہزار ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں