روس و امریکہ زہرہ سیارے پر مشترکہ مشن بھِجیں گے

نظام شمسی کے سیارے زہرہ  کے بارے میں تحقیق کے لیے روس اور امریکہ کے خلائی تحقیقی اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے

1736600
روس و امریکہ زہرہ سیارے پر مشترکہ مشن بھِجیں گے

 نظام شمسی کے سیارے زہرہ  کے بارے میں تحقیق کے لیے روس اور امریکہ کے خلائی تحقیقی اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کے مطابق، امریکہ کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔

اس ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  اس طرح معاشی کے علاوہ تیکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا۔

زہرہ نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا حجم بھی ہماری زمین کے قریب برابر ہی ہے تاہم اس کی سطح کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔



متعللقہ خبریں