کووِڈ۔19 وباء کے دوران بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ

کورونا وائرس وباء کے دنوں میں بچوں میں موٹاپے کی بیماری میں اضافہ ہو گیا ہے

1735634
کووِڈ۔19 وباء کے دوران بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ

کورونا وائرس وباء کے دنوں میں بچوں میں موٹاپے کی بیماری میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انگلینڈ اور امریکہ میں کی گئی تحقیقات کے مطابق وباء کے دوران مستقل بیٹھے رہنے اور غیر صحتمندانہ خوراک کے استعمال نے بچوں میں موٹاپے کی بیماری میں اضافہ کیا ہے۔

انگلینڈ قومی صحت خدمات کے اعداد و شمار کے مطابق 2019۔2020 کے دوران بچوں میں 10 فیصد موٹاپے کی شرح 2020۔ 2021 کے دوران 14 فیصد بڑھ گئی۔ غریب طبقے میں یہ شرح 2 گنا ہو گئی ہے۔

امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول مرکز میں کی گئی تحقیق میں بھی اس سے مشابہ نتائج سے سامنا ہوا ہے۔

تحقیق میں تقریباً 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کے صحت کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد بچوں میں جسم کے حجم میں تقریباً دو گنا اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

وباء سے قبل بچوں میں 19 فیصد موٹاپے کی شرح وباء کے دوران بڑھ کر 22 فیصد تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق موٹاپے کی وجوہات میں وباء کے دوران لاک ڈاون سرفہرست وجہ ہے۔

کووِڈ۔19 وباء کے دور میں بچوں کی حرکات و سکنات محدود ہو گئیں اور بچے اپنے وقت کا زیادہ تر حصہ کمپیوٹر کے سامنے گزارنے لگے۔ کھانے پینے میں بھی معمول کی صحت مند اور سادہ خوراک کی جگہ بازاری پیکٹ اشیاء کے استعمال میں اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچوں میں موٹاپے کی شرح نارمل سے 2 گنا زیادہ ہو گئی۔



متعللقہ خبریں