ہم کینسر ویکسین کے بارے میں پُر امید ہیں: اوعور شاہین

اس وقت تک کے تجربات میں بعض مریضوں میں ہم نے ٹیومر میں سکڑاو کا مشاہدہ کیا ہے: پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین

1735232
ہم کینسر ویکسین کے بارے میں پُر امید ہیں: اوعور شاہین

بائیون ٹیک دوا ساز کمپنی کے بانیوں میں سے پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین نے کہا ہے کہ ہم اپنی تیار کردہ کینسر ویکسین سے پُر امید ہیں۔

شاہین نے، مختلف اقسام کے کینسر پر ویکسین کے کلینیکل تجربات کے نتائج کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس وقت تک کے تجربات میں بعض مریضوں میں ہم نے ٹیومر میں سکڑاو کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین کے درست ملاپ سے ٹھوس ٹیومر کا بھی علاج کیا جا سکے گا۔ ہمارا ہدف صرف ٹیومر کو چھوٹا کرنا ہی نہیں بلکہ اس میں مستقل سکڑاو کا رجحان پیدا کرنا ہے۔

علاج کے قابل بھروسہ ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے شاہین نے کہا ہے کہ ویکسین کے مراحل نہایت ہیجان خیز ہیں۔

ویکسین کو مارکیٹ میں آنے میں تین سے چار سال لگیں گے۔

 



متعللقہ خبریں