سوشل میڈیا ویب سائٹ"میٹا" چہرہ شناسی کی سہولت ختم کردے گی

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے چہرہ شناسی   کے نظام کو ختم کرنے اور اربوں فیس پرنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا

1728650
سوشل میڈیا ویب سائٹ"میٹا" چہرہ شناسی کی سہولت ختم کردے  گی

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے چہرہ شناسی   کے نظام کو ختم کرنے اور اربوں فیس پرنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

فیس بک کی اہم کمپنی میٹا کی جانب سے یہ اعلان اسکینڈلز کا شکار سوشل میڈیا نیٹ ورک سے متعلق پرائیویسی کے سنگین خدشات کے تناظر میں کیا گیا۔

خبر کے مطابق یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیک جائنٹ کو اب تک کے بدترین بحران کا سامنا ہے جبکہ رپورٹرز، قانون سازوں اور امریکی ریگولیٹرز کو کمپنی کے اندرونی دستاویزات بھی لیک کردی گئی ہیں۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’معاشرے میں چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجی کے مقام کے بارے میں بہت سے خدشات موجود ہیں، اور ریگولیٹرز ابھی تک اس کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین وضع کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس غیر یقینی صورتحال کے دوران چہرے کی شناخت کے استعمال کو محدود رکھنا مناسب ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں فیس بک کا ایک ایسا فیچر ختم ہوجائے گا جو خود بخود ان لوگوں کی شناخت کرتا ہے جو صارفین کی ڈیجیٹل تصاویر میں نظر آتے ہیں، اور یہ فیچر چہروں کی ایک وسیع و عریض، عالمی لائبریری بنانے کی بنیاد تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس نظام کو بند کرنے کے نتیجے میں ’ ایک ارب سے زائد افراد کے چہرے کی شناخت کے انفرادی ٹیمپلیٹس کو حذف کر دیا جائے گا‘۔

خیال رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے فیس بک انکارپوریٹڈسے میٹا انکارپوریٹڈ رکھا تھا۔



متعللقہ خبریں