سورج پر پیدا ہونے والے دیوہیکل جیو میگنیٹک طوفان نے پوری دنیا کو متاثر کیا

مقناطیسی طوفان انسانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں

1727700
سورج پر پیدا ہونے والے دیوہیکل جیو میگنیٹک طوفان نے  پوری دنیا کو متاثر کیا

جمعرات کو سورج پر ہونے والے دھماکے سے پیدا ہونے والے دیوہیکل جیو میگنیٹک طوفان نے کل دوپہر پوری دنیا کو متاثر کیا۔

روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی سولر ایکس رے فلکیاتی لیبارٹری کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ "سورج کا مقناطیسی طوفان فی الحال زمین کے مقناطیسی میدان میں اپنے اثرکو جاری رکھے ہوئے ہے۔"

سائنسدانوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو میگنیٹک طوفان کل ماسکو کے وقت سہ پہر  تین بجے شروع ہوا ۔ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ قدرتی واقعہ آج سہ پہر ختم ہو جائے گا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین کے مقناطیسی میدان میں حرکت توانائی کے تحفظ کے نظام میں غلط الارم، سیٹلائٹ نیویگیشن میں رکاوٹ اور کم فریکوئنسی والے ریڈیو نیویگیشن کے مسائل کے ساتھ ساتھ ہائی فریکوئینسی ریڈیو کمیونیکیشن میں رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مقناطیسی طوفان انسانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

جمعہ کو مقناطیسی طوفان کے قریب آنے کا اعلان کرتے ہوئے سائنس دانوں نے اعلان کیا تھا کہ سورج میں ہونے والے اس دھماکے سے دنیا میں ایسے مقناطیسی اتار چڑھاؤ آئے گا جو گزشتہ چند سالوں میں نہیں دیکھے گئے۔

 



متعللقہ خبریں