روس نے ڈرون خلائی کارگو گاڑی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ کر دی

روس نے 'پراگریس MS-18' نامی ڈرون کارگو خلائی گاڑی کو بائیکونر خلائی بیس سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف بھیج دیا

1726098
روس نے ڈرون خلائی کارگو گاڑی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ کر دی

روس نے 'پراگریس MS-18' نامی ڈرون کارگو خلائی گاڑی کو بائیکونر خلائی بیس سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف بھیج دیا ہے۔

قزاقستان  کی بائیکونر خلائی بیس  سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے خلاء میں بھیجی گئی گاڑی کے مناظر رشئین فیڈرل خلائی ایجنسی ROSCOSMOS کے سرکاری سائٹ سے براہ راست نشر کئے گئے۔

560 کلو گرام ایندھن، 420 لیٹر پینے کا پانی اور 1490 کلو گرام تکنیکی سامان کے ساتھ پراگریس MS-18 کارگو خلائی گاڑی 30 اکتوبر کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 34 منٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، روس کی خلائی ایجنسی روسکوسموس، امریکی خلائی ایجنسی ناسا، یورپی خلائی ایجنسی ESA، کینیڈا کی خلائی ایجنسی CSA اور جاپان کی خلائی تحقیقی ایجنسی JAXA کے باہمی تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں