بائیونٹیک  کے بانی پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین  اور پروفیسرر ڈاکٹر اوزلیم  تورے جی کو اسپین سے ایوارڈ

اسپین میں   1981سے دیے جانے والے ایوارڈز کو "پرنسس آف آسٹوریاس" کا نام دیا گیا تھا، جو ان کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی لیونور کا حوالہ دیتے ہیں، جو 2014 میں تخت کی وارث بنی تھیں، جنہیں  اپنے والد  بادشاہ فیلیپ ششم کی جگہ  نامزد کیا گیا  تھا

1723684
بائیونٹیک  کے بانی پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین  اور پروفیسرر ڈاکٹر اوزلیم  تورے جی کو اسپین سے ایوارڈ

بائیونٹیک  کے بانی پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین  اور پروفیسرر ڈاکٹر اوزلیم  تورے جی  کواسپین  کے  پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈز، سپین میں تکنیکی اور سائنسی شعبے میں  ایوارڈز  سے نوازہ گیا ہے۔

پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈز کی تکنیکی اور سائنسی تحقیقی جیوری نے پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین   اور پروفیسرر ڈاکٹر اوزلیم  تورے جی   کو مشترکہ طور پر  کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی نئی قسم کی ویکسینز کی دریافت پر  اور اس کے علاوہ  (بائیو کیمسٹ)، ڈریکس ویس مین (امونولوجسٹ)، فلپ فیلگنر (امیونولوجسٹ) نے ڈیرک روسی (بائیولوجسٹ) اور سارہ گلبرٹ (ویکسین ماہر) کو بھی ایوارڈز سے نوازہ گیا ہے۔

اسپین میں   1981سے دیے جانے والے ایوارڈز کو "پرنسس آف آسٹوریاس" کا نام دیا گیا تھا، جو ان کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی لیونور کا حوالہ دیتے ہیں، جو 2014 میں تخت کی وارث بنی تھیں، جنہیں  اپنے والد  بادشاہ فیلیپ ششم کی جگہ  نامزد کیا گیا  تھا۔

آٹھ مختلف کیٹگریز  میں دیے جانے والے  ایوارڈز جوان میرو کا مجسمہ، ڈپلومہ، بیج اور 50 ہزار یورو  دیے جاتے ہیں۔

ایوارڈ کی تقریب آج شام شمالی سپین کے علاقے آسٹوریاس میں واقع اوویڈو کے کیمپوامور تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں