فیس بک 5 برس کے اندر 10 ہزار افراد کو روز گار فراہم گا

مذکورہ  سرمایہ کاری "یورپی ٹیکنالوجی سیکٹر کی طاقت اور یورپی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کی صلاحیت" پر اعتماد کا مظہر ہے

1721284
فیس بک 5 برس کے اندر 10 ہزار افراد کو روز گار فراہم گا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک  نے اعلان کیا ہے کہ 5 برس کے اندر یورپی یونین  کے ممالک میں 10 ہزار افراد کو روز گار فراہم کیا جائیگا۔

فیس بک کی ویب سائٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 10 ہزار افراد یورپی یونین کے ممالک میں "میٹاورس" کے دائرہ کار میں کام کریں گے ، جسے اجتماعی ورچوئل شیئرنگ ایریا کہا جاتا ہے اور یہ نئی نسل کے انٹرنیٹ کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اعلیٰ ہنر مند ملازمین کو ایک ساتھ بھرتی کیا جائے گا جو "میٹاوورس" کی تشکیل میں کردار ادا کریں گےجو مستقبل کے انٹرنیٹ کی توسیع کو ممکن بنائیں گے۔ اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مذکورہ  سرمایہ کاری "یورپی ٹیکنالوجی سیکٹر کی طاقت اور یورپی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کی صلاحیت" پر اعتماد کا مظہر ہے۔



متعللقہ خبریں