چین کی خلائی اسٹیشن کو روانہ کردہ دوسری ٹائیکونوٹ  ٹیم   اپنے ہدف کو پہنچ  گئی

شنکو -13 کو مقامی وقت کے مطابق آج صبح 00:23 بجے شمال مغربی چین کے صحرائے گوبی میں واقع سیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا

1720533
چین کی خلائی اسٹیشن کو روانہ کردہ دوسری ٹائیکونوٹ  ٹیم   اپنے ہدف کو پہنچ  گئی

چین کی  جانب سے کرہ ارض کے مدار  میں  قائم کردہ خلائی اسٹیشن کو روانہ کردہ دوسری ٹائیکونوٹ  ٹیم   اپنے ہدف کو پہنچ  گئی ہے۔

چائنا مینڈ اسپیس پروگرام ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شنکو 13 خلائی شٹل ، جس میں تائیکونٹس کائی سی گانگ ، وانگ یاپنگ اور یی گوانگ فو سوار ہیں  اپنی پرواز کے 6 گھنٹے بعد  خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول کے ساتھ جڑ گئی ہے۔

شنکو -13 کو مقامی وقت کے مطابق آج صبح 00:23 بجے شمال مغربی چین کے صحرائے گوبی میں واقع سیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔

خلائی اسٹیشن تک پہنچنے کے بعد ، ٹائیکوناٹ کا عملہ چینی خلائی پروگرام کے لیے 6 ماہ کی ریکارڈ مدت کے لیے مدار میں خدمات انجام دے گا۔



متعللقہ خبریں