ترکی 10 نومبر سے پیرس سمجھوتے کا فریق بن جائے گا

ترکی نے 11 اکتوبر کو پیرس سمجھوتے کی منظوری دی، سمجھوتہ 10 نومبر 2021 کو ترکی کے لئے نافذ العمل ہو جائے گا: اقوام متحدہ

1720251
ترکی 10 نومبر سے پیرس سمجھوتے کا فریق بن جائے گا

ترکی 10 نومبر سے پیرس سمجھوتے کا فریق بن جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری آفس کے جاری کردہ ڈپازٹر اعلامیے کے مطابق ترکی نے 11 اکتوبر کو پیرس سمجھوتے کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق جمہوریہ ترکی نے مطلع کیا ہے کہ وہ بحیثیت ترقی پذیر ملک کے اور اپنے طے شدہ قومی کردار  سے متعلقہ بیان کے دائرہ کار میں  9 مئی 1992 کے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں  کے فریم ورک  سمجھوتے کی شرائط کی بنیاد پر اور پیرس سمجھوتے اور فریقین  کانفرنس سمجھوتے کے دائرہ کار میں پیرس سمجھوتے  اور اس کے میکانزموں  کے اقتصادی و سماجی ترقی کے حق کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  سیکریٹریٹ کی منظوری کے بعد 30 روزہ مدت میں سمجھوتہ نافذالعمل ہو جائے گا۔

سمجھوتہ ترکی کے لئے 10 نومبر 2021 کو نافذ العمل ہو گا۔



متعللقہ خبریں