چین، بلڈ بینکوں میں موجود خون کے نمونوں کو ٹیسٹ کرے گا

چین، کورونا وائرس کی جڑ کی تحقیق کے لئے ووہان کے بلڈ بینکوں میں موجود خون کے ہزاروں نمونوں کو ٹیسٹ کرے گا

1719035
چین، بلڈ بینکوں میں موجود خون کے نمونوں کو ٹیسٹ کرے گا

چین، کورونا وائرس کی جڑ کی تحقیق کے ایک حصے کے طور پر ووہان کے بلڈ بینکوں میں موجود خون کے ہزاروں نمونوں کو ٹیسٹ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

خون کے نمونوں کے ٹیسٹ کا فیصلہ وائرس کے آغاز سے متعلق شفافیت کے تقاضے کے ساتھ بڑھتی ہوئی اپیلوں کے بعد کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق سال 2019 کے آخری مہینوں میں جمع ہونے والے خون کے نمونوں سمیت تقریباً 2 لاکھ خون کے نمونوں پر مشتمل یہ بلڈ بینک معلومات کا ایک ایسا ماخذ ہیں جو یہ تعین کرنے میں مددگار ہو گا کہ کورونا وائرس نے پہلی دفعہ کب اور کہاں انسانوں کو متاثر کیا ہے۔

خون کے نمونے ووہان بلڈ مرکز میں رکھے گئے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق خون کے عطیات کے نمونوں کو کسی بھی مقدمے میں ثبوت کی ضرورت محسوس ہونے کی وجہ سے دو سال تک بلڈ بینکوں میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔

چائنہ نیشنل ہیلتھ کمیشن سے ایک شخصیت نے سی این این کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ٹیسٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور دو سالہ مدت پوری ہونے کے بعد ٹیسٹ شروع کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں