ترکی میں ڈرون کے ذریعے کارگو خدمات فراہم کی جائیں گی

ابتدائی طور پر استنبول۔ ایسکی شہر۔ انقرہ لائن کا ماڈل تیار کیا گیا ہے: کمال یوکسیک

1716785
ترکی میں ڈرون کے ذریعے کارگو خدمات فراہم کی جائیں گی

ترکی میں ڈرون کے ذریعے کارگو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ترکی سِول ایوی ایشن ڈائریکٹریٹ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈرون کارگو سروس کے لئے ابتدائی کام مکمل ہو گیا ہے۔ آغاز میں استنبول۔ایسکی شہر۔ انقرہ کے لئے ڈرون کارگو سروس  کے فضائی کوروڈور کا تعین کیا گیا ہے۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں سِول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کمال یوکسیک نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر استنبول۔ ایسکی شہر۔ انقرہ لائن کا ماڈل تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ دنیا میں  ڈرون کے ذریعے کارگو سروس کی اوّلین مثال ہو گی ۔ ڈرون کارگو سروس کی شرائط حتمی قوانین کی تابع ہوں گی۔ ان قوانین کی مدد سے ڈرون کی گزرگاہ، بلندی، لینڈنگ اور ٹیک آف جیسے معاملات طے پا جائیں گے۔

ترکی سِول ایوی ایشن ڈائریکٹریٹ ملک میں ڈرون کاروگو سروس کے بارے میں تفصیلی کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس وقت تک 50 ہزار سے زائد ڈرون  رجسٹر کئے جا چکے ہیں اور لائسنس یافتہ پائلٹوں کی تعداد6  لاکھ سے زائد ہے۔



متعللقہ خبریں