وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک کی ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل

انہوں نے وزارت قومی دفاع اور دفاعی صنعتوں کی صدارت کے تعاون سے وزارت داخلہ کے زیراہتمام دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "تیسری بین الاقوامی عسکری ریڈار اور بارڈر سیکورٹی سمٹ" کے دائرہ کار میں میلے کا دورہ کیا

1715763
وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک کی ترکی میں سرمایہ کاری  کرنے کی اپیل

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک نے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے وزارت قومی دفاع اور دفاعی صنعتوں کی صدارت کے تعاون سے وزارت داخلہ کے زیراہتمام دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "تیسری بین الاقوامی عسکری ریڈار اور بارڈر سیکورٹی سمٹ" کے دائرہ کار میں میلے کا دورہ کیا۔

دورے کے بعد اپنے بیان میں ورانک نے کہا کہ  حالیہ عرصے میں دفاعی صنعت کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، اور اس بات کا اظہار کیا کہ بیرون ملک سے قومی مصنوعات میں دلچسپی کافی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صنعت کتنی تیز اور متحرک ہےاس بات کا اندازہ فیسٹویل سے لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ترکی میں دفاعی صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے زبردست مواقع موجود ہیں۔ ہم ملکی یا غیر ملکی میں فرق نہیں کرتے۔ ہم ہر اس شخص کو مدعو کرتے ہیں جو ترکی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔"

وزیر ورانک نے دفاعی صنعتوں کے ایوانوں راکٹ سن  ، میٹیک سن اور حویل سن کے سٹالز  کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔



متعللقہ خبریں