فیس بک، انسٹا گرام اور ویٹس ایپ دوبارہ سے فعال

یہ نیٹ ورکس  تقریباً 6 گھنٹوں تک معطل رہے

1714719
فیس بک، انسٹا گرام اور ویٹس ایپ  دوبارہ سے فعال

فیس بک انسٹا گرام اور واٹس ایپ   ایپلیکیشنز  کے استعمال میں دنیا کے ایک بڑے حصے میں پیدا ہونے والی  رکاوٹ کو  دور کر لیا گیا ہے۔

یہ نیٹ ورکس  تقریباً 6 گھنٹوں تک معطل رہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ خرابی ایک غلط کنفیگریشن   کے باعث پیدا ہوئی اور صارفین کی معلومات کو ہیک کیے جانے  کے حوالے سے کوئی دلیل سامنے نہیں آ سکی۔

فیس بک  انفرا سڑکچر ڈائریکٹر سنطوش جناردھان   نے  سرکاری ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’ہمارے پلیٹ فارموں میں  رونما ہونے والے خلل پر دنیا بھر میں ہم پر اعتماد کرنے والے  تمام تر افراد اور فرموں سے معذرت خواہ ہیں۔‘‘

فرم نے اس عرصے کےد وران  صارفین کی معلومات   کو ہیک کیے  جانے  کے دعووں  کے بے بنیاد ہونے کا بھی اظہار کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں